تلنگانہ

حیدرآباد میں بی آر ایس کی خاتون کارپوریٹر پر حملہ _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 13 مارچ ( اردولیکس) حیدر آباد میں بی آر ایس پارٹی کی خاتون کارپوریٹر پر حملہ کے بعد جوبلی بلز علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ میں منگل کی شب ہلکی کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کی کارپوریٹر جی دیپیا پر کانگریس کی چند خواتین نے فلکسی کے مسلہ پر حملہ کیا ۔ پولیس کے مطابق کارپوریٹر، بعض افراد کی جانب سے فلکسی بورڈس لگانے کی شکایات کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ جوبلی ہلز پہنچیں۔

 

اس کے ساتھ ہی بعض کانگریس سے وابستہ خواتین نے مبینہ طورپران سے بدکلامی کی اور کارپوریٹر کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر پر حملہ کردیا۔ مقامی پولیس اسٹیشن میں اس خصوص میں شکایت درج کروائی گئی۔ جس پر کانگریس کی مقامی لیڈر بھوانی کے ساتھ تین دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسی طرح کانگریس خواتین کی شکایت پر پولیس نے کارپوریٹر کے خلاف بھی کیس درج کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button