نیشنل

گجرات میں آئی ایس آئی ایس سے مبینہ روابط کے الزام میں 4 افراد گرفتار _ خاتون بھی شامل

نئی دہلی _ 10 جون ( اردولیکس ڈیسک) گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے  پوربندر سے آئی ایس آئی ایس کے ماڈیول اور اس سے وابستہ 4 افراد کا پتہ چلا ہے اے ٹی ایس کا دعوٰی ہے کہ چاروں افراد آئی ایس آئی ایس کے سرگرم گروپ کے رکن ہیں اور ان کے قبضے سے بہت سی ممنوعہ چیزیں ملی ہیں۔ سرحد پار سے ان کے آقاؤں کے کہنے پر گجرات میں ایک بار پھر دہشت گردی کی بڑی تحریک شروع کی تھی ۔

 

اس کارروائی میں گجرات اے ٹی ایس نے ایک خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لیا  ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق یہ چاروں دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن تھے۔ اس کے لیے ڈی آئی جی دیپین بھدرن سمیت قافلہ پوربندر پہنچا تھا۔خفیہ اطلاع کی بنیاد پر گجرات اے ٹی ایس اے نے پوربندر میں یہ کارروائی کی۔

 

گجرات اے ٹی اے ایس  ٹیم دوسرے شخص کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ سمیرا نامی خاتون کو سورت سے حراست میں لیا گیا ۔اے ٹی ایس کا کہنا  ہے کہ یہ نیٹ ورک گجرات سمیت دیگر ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے۔ چاروں افراد  داعش میں شامل ہو کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

ذرائع نے مزید بتایا کہ اے ٹی ایس نے مقامی پولیس کی مدد سے خاتون کو سورت کے لال گیٹ علاقے سے حراست میں لیا ہے۔ اس خاتون کو پوربندر لے جایا گیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس خاتون کی شادی جنوبی ہندوستان میں ہوئی تھی۔ خاتون کے خاندان کا ایک فرد سرکاری ملازم ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button