جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والی ونڈے سیریز میں محمد سراج بھی شامل _ کے ایل راہول ہوں گے کپتان

جنوبی افریقہ کے ساتھ ہونے والے ونڈے سیریز میں محمد سراج بھی شامل _ کے ایل راہول ہوں گے کپتان 

حیدرآباد _ بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے کے ایل راہول کو کپتان مقرر کیا ہے۔ زخمی روہت کو مزید دنوں کے لیے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ بی سی سی آئی نے ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا ۔  کے ایل راہول (کپتان)، بمراہ (نائب کپتان)، شیکھر دھون، رتوراج گائیکواڑ، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، شریاس آئیر، وینکٹیش آئیر، رشبھ پنت (ڈبلیو کے)، ایشانت کشن (ڈبلیو کے)، چاہل، اشون، واشنگٹن سندر، بھونیشور، دیپک چاہر، پرسدھ کرشنا، شاردول ٹھاکر اور محمد سراج کو بی سی سی آئی نے منتخب کیا ہے۔

 

ون ڈے شیڈول 

 

پہلا ون ڈے – 19 جنوری کو پارل

دوسرے ون ڈے 21 جنوری کو پارل 

تیسرا ونڈے 23 جنوری کو کیپ ٹاؤن