حیدرآباد میں الکٹرک گاڑیوں اور سیکل کی نمائش

حیدرآباد _ تلنگانہ ریڈکو کی جانب سے شہر حیدرآباد کے نکلس روڈ پر الکٹرک گاڑیوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے وزیر برقی جگدیش ریڈی اور ریڈکو کے چیئرمین عبدالعلیم نے اس نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس نمائش میں الکٹرک سیکل، بائیک  آٹوز اور دیگر گاڑیوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے اس نمائش میں عوام کو الکٹرک گاڑیوں کے استعمال کے لئے شعور بیدار مہم چلائی جا رہی ہے