جرائم و حادثات

باپ نے بیٹی کی ساس پر کردیا چاقو سے حملہ _ جگتیال میں عجیب وغریب واقعہ

باپ نے بیٹی کی ساس پر کردیا چاقو سے حملہ _ جگتیال میں عجیب وغریب واقعہ

جگتیال _ 13 دسمبر ( اردو لیکس) سمدھی نے اپنی سمدھن پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں آج سہ پہر پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جگتیال کے پرانی پیٹ محلہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون یمنا  کو اس کی بہو کے باپ مہیش ساکن سائی رام نگر نے چاقو سے حملہ کردیا جس میں یمنا  شدید زخمی ہوگئی ۔بتایا جاتا ہے کہ مہیش کی بیٹی کی شادی تین سال قبل یمنا کے بیٹے سے ہوئی تھی مہیش نے اپنی بیٹی کو مسلسل پریشان کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پر یمنا  یہ حملہ کیا تھا مہیش نے اپنی سمدھن کے پیٹھ میں چاقو گھونپ کر فرار ہو گیا اور خاتون اپنے مکان کے سامنے گر پڑی۔محلہ والوں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی جس پر پولیس وہاں پہنچ کر خاتون کو ہاسپٹل منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے حملہ آور مہیش کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button