ایشوریہ رائے پر ٹیکس چوری کے الزامات _ ای ڈی کی نوٹس جاری

ایشوریہ رائے پر ٹیکس چوری کے الزامات _ ای ڈی کی نوٹس جاری 

ممبئی _ بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نوٹس جاری کی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ایشوریہ کو یہ  نوٹس پاناما پیپرس کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں جاری کی گئی ۔ 48 سالہ ایشوریہ سے بیرون ملک میں دولت چھپانے کے الزام میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ایشوریہ کو ای ڈی پہلے بھی دو بار نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں طلب کیا تھا ۔ لیکن وہ  مزید وقت دینے کی درخواست کی تھی ۔

 

 

2016 میں سامنے آنے والے پاناما پیپرز کیس میں دنیا کے معروف  شخصیات، اداکاروں اور کھلاڑیوں پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ٹیکس سے بچنے کے لیے شیل کمپنیاں یا آف شور اکاؤنٹس بنانے کا انکشاف ہوا تھا ۔ یہ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب  یہ رپورٹ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس نے شائع کیا۔ پانامہ پیپرز میں تقریباً 3000 ہندوستانیوں کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔