تلنگانہ

تلنگانہ میں روزانہ کورونا وائرس اور اومیکرون کے کیسوں میں ہورہا ہے اضافہ

تلنگانہ میں اومیکرون وائرس کے مزید 12 نئے کیس اور کورونا وائرس کے 317 نئے کیسس

 

حیدرآباد_ تلنگانہ میں کورونا کی نئے ویرینٹ اومیکرون  اور کورونا وائرس کے  کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں اومیکرون کے مزید 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے ریاست میں اب تک رجسٹرڈ Omicron مختلف کیسوں کی کل تعداد 79ہوگئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 317 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button