تلنگانہ

سڑک حادثہ میں سب انسپکٹر وقارآباد سرینو نائک اور ان کے والد ہلاک _ ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی شادی

سڑک حادثہ میں سب انسپکٹر وقارآباد سرینو نائک اور ان کے والد ہلاک _ ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی شادی 

نلگنڈہ _ یکم جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں سب انسپکٹر پولیس اور ان کے والد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ نلگنڈہ ضلع کے چنتل پلی منڈل کے مال گاوں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک آر ٹی سی بس نے آٹو کو ٹکر دے دی۔آٹو میں سوار  32 سالہ سرینو نائک سب انسپکٹر اور ان کے والد 50 سالہ مانیا نائک کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔سرینو نائک کی شادی ایک ہفتہ قبل 26 دسمبر کو ہوئی تھی اور وہ وقار آباد ون ٹاون پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر تھے فی الحال وہ چھٹی پر تھے اور افراد خاندان کے ساتھ آٹو میں اپنے آبائی گاوں رنگاریڈی ضلع جا رہے تھے معلوم ہوا ہے کہ سرینو نائک خود آٹو چلا رہے تھے یہ آٹو ان کے والد کا ہے چند روز قبل ان کے والد کو چوٹ لگی تھی جس کی وجہ سرینو نائک آٹو چلا رہے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button