تلنگانہ

مجلس کے رکن کونسل جناب سید امین الحسن جعفری، تلنگانہ قانون ساز کونسل کے پروٹیم چیئرمین مقرر

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے مجلس کے رکن کونسل جناب سید امین الحسن جعفری کو تلنگانہ قانون ساز کونسل کا پروٹیم چیئرمین مقرر کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے کی گئی سفارش کو گورنر تمل سائی سندرراجن  نے منظوری دے دی۔ اسمبلی سکریٹری وی نرسمہاچاریہ نے حکومت کی جانب سے یہ احکامات جاری کئے۔ امین الحسن جعفری اس نئے عہدے پر اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ قانون ساز کونسل میں ایک نیا چیئرمین منتخب نہیں ہو جاتا۔امین الحسن  جعفری گزشتہ 12 سالوں سے ایم ایل سی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button