جگتیال ضلع میں بندروں کے حملے سے خاتون کی موت

 

جگتیال _ 14 جنوری ( اردو لیکس) بندروں کے حملے میں دو منزلہ عمارت سے گر کر ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے جگتیال  ضلع کے دھرما پوری کے  برہمن اسٹریٹ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے ایک انٹرنیشنل اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی 47 سالہ این  راجیشوری  سنکرانتی منانے اپنی بہن کے مکان دھرم پوری گئی تھئ راجیشوری عمارت کی دوسری منزل پر تھی کہ بندروں نے اس  پر حملہ کردیا خاتون ان سے بچنے کے لیے عمارت کے اوپر سے گر پڑی جس پر اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔

خاتون کے بہنوئی چندر شیکھر کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب راجیشوری نئی عمارت کو  دیکھنے چھت پر  گئی اس وقت بندروں نے خاتون پر حملہ کردیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہےنعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔