تعارف

حقیر سی کوشش 

دنیامیں منٹ بہ منٹ رونما ہونے والے واقعات سےآگاہی کے لئے یوں تو کئی وسائل اور ذرائع ہیں جن میں پرنٹ الکٹرانک میڈیا کی اہمیت اورافادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ تقریباً 15سال قبل تک ہر خبر کے لئے صرف پرنٹ میڈیا ہی واحد ذریعہ تھا لیکن سائنس اور ٹکنالوجی کی غیر معمولی ترقی اور مسابقت سے الکٹرانک میڈیا نے پرنٹ میڈیا کی جگہ لے لی اور جن خبروں کے لیئے ہمیں دوسرے دن تک کا انتظار کرنا پڑتا تھا وہ چند گھنٹوں کے اندر ہمیں دستیاب ہونے لگیں لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران ویب میڈیا نے پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا اور گھنٹوں کے بجائے منٹوں میں خبروں اور ویڈیوز کی ترسیل کا آغاز ہوگیا۔ اس زمرہ میں بھی مسابقت شروع ہوگئی۔

ویب میڈیا میں یوں تو خبروں کی کئی سائٹساور گروپس ہیں۔ واٹس اپ، فیس بک اور ٹویٹر کے استعمال کے ذریعہ بھی خبروں کی ترسیل کی جارہی ہے لیکن اردو میں اب تک کوئی ایسی ویب سایٹ نہیں تھی جو کسی اخبار کے قاری یا ٹی وی چیانل کے ناظر کو مطمئن کرسکے ۔ ” اردو لیکس ” کے آغاز کے ذریعہ ہم نے تمام نوعیت کی خبروں کا احاطہ کرنے کی ایک معمولی کوشش کی ہے جس کا مقصد اندرون و بیرون ممالک رہنے والوں کو دنیا کی تازہ ترین خبروں سے واقف رکھنا ہے۔ ” اردو لیکس” میں پیشہ ور صحافیوں کی ایک ایسی ٹیم کام کررہی ہے جو صحافت میں کئی سال کاتجربہ رکھتی ہے

 

اس ویب سائٹ میں با لخصوص قومی اورریاستی خبروں کا احاطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ دیارغیر میں رہنے والے افراد پنے ملک ریاست اور شہر کے حالات سے واقفیت کے ئے بے چین رہتے ہیں۔ ویب سائٹ کے آغاز کے چند ہفتوں میں ہی ہمیں جو پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ ہمارے لئے ناقابل قیاس اور ناقابل یقین ہے، ہم دوسروں کی طرح پرانی خبریں پیش کرنے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ناظرین کو تازہ ترین واقعات سے واقف کروانا ہی ہمار ا واحد منشاء اور مقصد ہے۔ روایتی خبروں کے بجائے صرف مختصر خبروں کا احاطہ کیا جارہا ہے تاکہ دنیا کے کسی بھی مقام پر رہنے والے اردو داں افراد رونما ہونے والی تبدیلیوں اور واقعات سے واقف ہوسکیں۔

بڑے بڑے اداروں کے ویب سائٹس کو جو خبریں تاخیر سے موصول ہوتی ہیں وہ خریں ” اردولیکس” پر سب سے پہلے ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ہم نے ایک جنون، ایک مشن اور ایک مقصد کے تحت یہ ویب سائٹ شروع کی ہے۔توقع ہے کہ ہماری یہ ادنٰی سی کوشش اور جستجو ناظرین کے معیار پر پورا اترے گی۔
ناظرین سے خواہش ہے کہ وہ ” اردو لیکس ” میں کمی یا خاص کے بارے میں ہمیں ضرور واقف کروائیں تاکہ ہم اپنے مشن کو خوب سے خوب ت بنانے کے لیئے مزید سعی کرسکیں۔

ایڈیٹر

محمد ذیشان علی

Back to top button