شرابیوں کو گھربھجوانے کیاب بک کروائی جائے:سائبرآباد پولیس

حیدرآباد: حیدرآباد میں پولیس نے پب میں شراب نوشی کرنے والوں کوکیاب بک کرواتے ہوئے انھیں گھربھجوانے کا مشورہ دیا ہے۔ سائبرآباد کی مادھا پورپولیس نے پبس، بار اینڈ ریسٹورینٹس کے مالکین کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا جس میں انھیں یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ شراب نوشی کرنے والوں کو گاڑی چلانے نہ دیں، ان کیلئے کیاب بک کروائی جائے اگروہ یہ بات نہیں مانتے ہیں تو پھرپولیس کنٹرول روم کو فون کیا جائے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گچی باولی پولیس اسٹیشن کے حدود میں فرینڈشپ کے موقع پرحالت نشہ میں گاڑی چلانے کے نتیجہ میں رونما سڑک حادثہ میں ایم ٹیک کی طالبہ اشریتا کی موت ہوگئی تھی۔