نیشنل

کرناٹک ہائی کورٹ نے ہبلی عیدگاہ میدان میں گنیش چترتھی کی اجازت دے دی

بنگالورو _ 31 اگست ( اردولیکس) کرناٹک ہائی کورٹ نے منگل کی رات ہبلی کے عیدگاہ میدان میں گنیش چتورتھی تقاریب کی اجازت دی ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے رات دیر گئے وقف بورڈ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوۓ کہا کہ اس معاملہ میں ملکیت کا کوئی تنازعہ نہیں ہے اس لئے درخواست گزار سپریم کورٹ کے عبوری حکم کا سہارانہیں لے سکتے ۔جسٹس اشوک کیناگی کے چیمبر میں رات دیر گئے یہ ساعت ہوئی۔ ہبلی میونسپل کارپوریشن نے ہبلی عیدگاہ میدان پر گنیش چتورتھی تقاریب منانے کا فیصلہ کیا تھا یہ اراضی میونسپل کارپوریشن کی ملکیت ہے اس لئے یہاں تقریب کی اجازت دی جا رہی ہے قبل از یں دن میں  بنگلورو کی چامراج پیٹ عیدگاہ میں گنیش تہوار کی اجازت دینے سے سپریم کورٹ کے انکار کے بعد یہ درخواست داخل کی گئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button