سلمان خان کی جانب سے کورونا واریئرس میں کھانے کی تقسیم

ممبئی _ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان  کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے پولیس ملازمین اور دیگر فرنٹ لائن وارئیرس کے لئے کھانے اور پانی کا انتظام کررہے ہیں روزانہ ممبئی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس اور دیگر محکموں کے ملازمین میں سلمان خان کی طرف سے فوڈ پیاکٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں سلمان خان نے اتوار کے روز شخصی طور پر کورونا وارئیرس کے لئے تیار کئے جانے والے کھانے کا مزہ دیکھنے کچن پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے کھانے کا مزہ بھی دیکھا۔یہ کچن سلمان خان کے مشہور نام بھائی جان کے نام سے چلایا جا رہا ہے