جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک شخص نے پولیس اسٹیشن سے چھلانگ لگادی

حیدرآباد:حیدرآباد کے آصف نگر پولیس اسٹیشن کی عمارت کی دوسری منزل سے آج ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق سلمان نامی شخص ایک دکان میں کام کرتا تھا اس کا‌تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔ اس دوران دکان میں رکھے زائد از پچاس لاکھ روپیہ غایب ہوگئے اور وہاں کے مالک نے بعض ملازمین پر شبہ ظاہر کیا جن میں سلمان بھی شامل تھا۔ آج ان تمام پولیس اسٹیشن لایا گیا ا ر ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی تھی کہ سلمان نے پولیس اسٹیشن کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا دی جسکے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button