تلنگانہ میں بارش کی وجہ سے عیدالاضحی کے جوش وخروش میں کمی

حیدرآباد _ تلنگانہ  میں عید الاضحی کے موقع پر بارش کی وجہ سے جوش وخروش کی کمی دیکھی گئی۔عید کی نماز مقامی مساجد میں ادا کی گئیں اور جانوروں کی قربانی دی گئی۔اگر چکہ عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی اور عیدگاہوں میں حکومت کی جانب سے صفائی کے انتظامات کئے گئے تھے لیکن بارش کی وجہ سے ریاست میں کسی بھی مقام پر عیدگاہ میں نماز ادا نہیں ہوسکی۔مذہبی اسکالرس اورعلما نے مسلم بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ عید بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا پیام دیتی ہے۔عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔عید کی پُرامن تقاریب کے لئے پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔