گبر سنگھ اب نہیں رہے

حیدرآباد _ حیدرآباد سٹی پولیس کے مشہور پولیس عہدیدار و سابق ڈائریکٹر جنرل کے ایس این مورتی عرف گبر سنگھ کا انتقال ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل گبر سنگھ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے دوران علاج آج ان کی موت ہوگئی پرانا شہر ساوتھ زون کے ڈی سی پی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے دوران کے ایس این مورتی  اس وقت کے بڑے بڑے روڈی شیٹرس اور غیر سماجی عناصر کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر گبر سنگھ کے نام سے مشہور ہوئے تھے