ہیلت

حیدرآباد میں ایک خاتون کی بچہ دانی سے 23 کلو وزنی رسولی نکالی گئی _ کمس ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کا کارنامہ

حیدرآباد _ 2 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد علاقے سکندرآباد میں واقع کمس ہاسپٹل کے ڈاکٹروں نے ایک خاتون کی بچہ دانی سے  23.7 کلو وزنی ٹیومر  ( رسولی ) نکال دی۔ سرجیکل آنکولوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ، سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ناگیندر پروتانینی نے  ہاسپٹل  میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تفصیلات کا انکشاف کیا۔

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی ایک 42 سالہ خاتون پیٹ میں درد کے باعث دو سال قبل  مقامی ڈاکٹر کے پاس گئی تھی اور ڈاکٹر نے خاتون کو پیٹ میں ٹیومر کی سرجری کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ سرجری کروانے سے ڈر رہی تھی ۔ دو سال کے بعد اس کے  ٹیومر کا سائز بڑھ گیا اور وہ شدید بیمار ہو گئی۔ جس کے بعد خاتون کے خاندان کے افراد نے اسے KIMS ہاسپٹل، سکندرآباد میں داخل کرایا، ڈاکٹر ناگیندر پروتانینی نے اس کا معائنہ کیا اور پایا کہ اس بڑے ٹیومر کو نکالنا ایک مشکل کام تھا۔ لیکن انھوں نے بچہ دانی میں 23.7 کلوگرام، 25 سینٹی میٹر قطر کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے 3 گھنٹے کی سرجری کی۔ ڈاکٹر پروتانینی نے کہا کہ خاتون کی حالت نارمل ہے اور وہ صحت یاب ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر  ڈاکٹر دیپتی، ومسی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button