جموں کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے دو سال مکمل

نئی دہلی: جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت کوختم کئے ہوئے دو سال مکمل ہوگئے۔ ماہ اگست 2019 میں آج ہی کے دن مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کو منسوخ کردیا گیا تھا،جس کے تحت سابقہ جموں وکشمیر ریاست کو خصوصی درجہ حاصل تھا۔ جموں وکشمیر ملک کی واحد ریاست تھی جس کا دفعہ 370 کے مطابق ایک علیحدہ آئین تھا اور ریاست کو خصوصی خودمختاری کا درجہ دیا گیا تھا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد تمام مرکزی قوانین اور مختلف فلاحی اسکیمیں ریاست میں لاگو ہوسکے گی۔