بحرین میں جمعرات سے دو ہفتے تک مساجد بند

جدہ _ 10 فروری ( اردولیکس گلف اسپیشل کرسپانڈنٹ)بحرین کی حکومت نے مملکت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسوں کے پیش نظر کل جمعرات سے دو ہفتوں تک مساجد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بحرین کی وزارتِ انصاف و اسلامی امور نے مساجد بند کرنے کے ساتھ مذہبی پروگرام بھی 2 ہفتوں کے لیے معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے مساجد بند کرنے اور مذہبی پروگرام پر پابندی کا یہ فیصلہ نمازیوں اور مقیم غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔ بحرین میں کورونا وائرس سے اب تک 387 اموات ہو چکی ہیں جبکہ کورونا کے کیسوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 807 ہو چکے ہیں۔