حیدرآباد میں فی لیٹر پٹرول 91 روپے سے تجاوز

حیدرآباد _ 10 فروری ( اردولیکس) ملک میں پٹرولیم اشیاء  کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ چہارشنبہ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 87 روپے 60 پیسے ہوگئی ۔ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 73 پیسہ ہوگئی ہے۔۔

حیدرآباد میں بھی پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ شہر میں پٹرول کی قیمت 31 پیسے اضافے سے روپے 91.09 پر پہنچا۔ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 79 پیسے ہوگئی  ہے۔ ملک کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں ،پٹرول 94 روپے 12 پیسے، کولکتہ میں 88 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے