وقارآباد ضلع کا انجینئر امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہلاک

وقارآباد _ 11 فروری ( اردولیکس) امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ  میں وقارآباد کا 35 سالہ نکھل ہلاک ہوگیا۔ نکھیل کا تعلق وقارآباد ضلع کے گنگارام گاوں سےتھا  اور وہ امریکہ میں ٹی سی ایس میں انجینئر تھا۔ دس دن قبل ، کیلیفورنیا سے ٹیکساس کے سفر کے دوران نیو میکسیکو شاہراہ پر  نکھیل کی کار  کو دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی تھی ۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے نکھیل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا  جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ آج اس کی نعش وقارآباد آنے والی ہے