بھارت بائیوٹیک کو ناک کے ذریعہ ویکسین دینے کے تجربہ کی ملی اجازت

حیدرآباد _ 11 فروری ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے کورونا ویکسین تیار کرنے والی حیدرآباد کی کمپنی بھارت بائیوٹیک کو ناک کے ذریعہ دی جانے والی کورونا ویکسین کو انسانوں پر تجربہ کرنے کی اجازت دے دی ہے مرکزی حکومت نے پہلے مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز کرنے کے لئے بھارت بائیوٹیک کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔ سنٹرل ڈرگس کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ماہر کمیٹی (ایس ای سی) نے اس کی اجازت دی ہے۔ ایس ای سی نے کہا  قواعد اور ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے یہ ٹیسٹ 75 والینٹرس پر کیے جائیں اور حفاظتی امیونوجنسیٹی کی معلومات اکٹھی کی جائیں۔
واضح رہے بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنل نے گذشتہ سال ستمبر میں امریکہ کی  یونیورسٹی آف واشنگٹن  اسکول آف میڈیسن اور سینٹ لوئس کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ ناک میں قطرے ڈالنے والی ویکسین تیار کی جاسکے۔ اسی کے مطابق بھارت بائیوٹیک تجربے کی کوشش کررہی ہے