نمس ہاسپٹل کے دو ڈاکٹرس ویکسین لینے کے بعد کورونا وائرس سے متاثر

حیدرآباد _ 15 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میں  دو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل طلباء ، جنہوں نے تین ہفتہ قبل کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی ، کو کورونا کا مرض لاحق ہوگیا ہے ۔ دونوں طلباء پلمونری ڈیپارٹمنٹ میں آئی سی یو میں کام کرتے ہیں۔ انہیں 20 دن پہلے  کورونا ویکسین دی گئی تھی۔ حال ہی میں ، ان کا  کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وہ مثبت پائے گئے ۔ ہاسسپٹل کے سینئر ریسیڈنٹ ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ پی پی ای کٹس پہننے اور  تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود پی جی ڈاکٹرس کورونا سے  متاثر ہوئے ہیں ۔