چار بینکوں کو پرائیوٹ کرنے کے اقدامات میں تیزی

نئی دہلی _ 16 فروری ( اردولیکس) مرکزی حکومت نے سرکاری شعبے کے بینکوں (پی ایس بی) کو پرائیویٹ کرنے کے عمل کو تیز کرنے پر توجہ دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس مقصد کے لئے درمیانی سطح کے چار بینکوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بینک آف مہاراشٹرا ، بینک آف انڈیا (بی او آئی) ، انڈین اوورسیز بینک (آئی او بی) ، سنٹرل بینک آف انڈیا  شامل ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں بینکوں کو اپریل میں شروع ہونے والے مالی سال 2021_22 میں خانگیانے کے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا ۔