February 28, 2021

پداپلی ضلع میں ہائی کورٹ کے وکیل اور ان کی بیوی کا بے ہیمانہ قتل

پداپلی ضلع میں ہائی کورٹ کے وکیل اور ان کی بیوی کا بے ہیمانہ  قتل

پداپلی _17 فروری ( اردولیکس) ہائی کورٹ کے وکیل اور ان کی بیوی پر نامعلوم افراد نے چاقووں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔دن دھاڑے قتل کا یہ واقعہ تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں اس وقت پیش آیا جب وکیل اپنی بیوی جو ایڈوکیٹ بتائی گئی ہے کے ساتھ کار میں منتھنی کی عدالت میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس ہورہے تھے۔ اس دوران کلوا چرلہ کے پاس ہائی کورٹ کے وکیل گٹو وامن راؤ اور ناگامنی کی کار کو روکا گیا اور جوڑے پر نامعلوم افراد نے چاقووں سے دیوانہ وار کرتے ہوئے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔  پولیس نے دونوں کو شدید زخمی حالت میں پداپلی سرکاری اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ علاج کے دوران بیوی اور شوہر کی موت ہوگئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔ومن راؤ وکیل نے ہائی کورٹ میں کئی سیاسی قائدین کے خلاف مفاد عامہ کی درخواست داخل کی تھیں۔اور حالیہ دنوں نے ومن راو نے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی تھی انھیں سیکورٹی فراہم کی جائے اور اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی اطلاع دی تھی

Post source : urduleaks