شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر سوناضبط

حیدرآباد 18 فروری (اردولیکس)ایمرجنسی ٹارچ لائٹ اور جینس پینٹ کے کمر کے حصہ میں چھپا کر لائے گئے سونے کو شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ضبط کرلیا۔یہ سونا دو مسافرین کے پاس سے ضبط کیاگیا جو دبئی سے فلائٹ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچے تھے۔شبہ کی بنیاد پر لی گئی تلاشی پر یہ سونا ضبط کیاگیا۔جینس پینٹ میں لایاگیا سونا پیسٹ کی شکل میں تھا۔اس ضبط شدہ 1.4کیلوسونے کی مالیت 69.6لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔