شاتاواہانہ یونیورسٹی کے اردو اکنامکس پرچہ میں غلطیوں سے اردو ڈپارٹمنٹ کا تعلق نہیں

کریم نگر _ 19 فروری( اردولیکس) تلنگانہ کی شاتاواہانہ یونیورسٹی نے اردو  کے  بے ترتیب الفاظ کی آمیزش کے ساتھ جو  خلط ملط اردو اکنامکس سال اول سمسٹر کا امتحانی پرچہ تیار کیا تھا اس میں یونیورسٹی کے اردو ڈپارٹمنٹ کی کوئی غلطی نہیں ہے بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات ہی اس کا ذمدار ہے جس نے پرچہ سوالات کو طبع کرنے سے قبل کسی اردو کے اساتذہ سے اس کی جانچ نہیں کروائی۔ جس سے  طلبہ اور اردو داں طبقہ میں یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی اس  لاپرواہی پر شدید ناراضگی پائی جاتی ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ  وائس چانسلر اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ذمداروں کے خلاف کارروائی کرے اور طلبہ کو غلط سوالات کے نشانات دیں۔ اور مستقبل میں اس طرح کی غلطیوں کا اعادہ ہونے نہ دیں۔