February 28, 2021

جادو کروانے کے شبہ میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل

جادو کروانے کے شبہ میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل

جگتیال _ 20 فروری ( اردو لیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں جادو کروانے کے شبہ میں بعض افراد نے ایک شخص کا بے دردی سے قتل کردیا۔متوفی کی شناخت 59 سالہ درگیا کی حیثیت سے ہوئی ہے جس کی نعش جنگل میں برآمد ہوئی۔تفصیلات کے مطابق بگارام منڈل کے مدنور گاوں کا رہنے والا درگیا کو نامعلوم افراد نے سر پر وزنی پھتر ڈال کر ہلاک کردیا۔درگیا کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ جادو کروانے کے شبہ میں درگیا کا قتل کردیا گیا ہے دھرماپوری پولیس نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا