شازیہ علمی نے بی ایس پی لیڈر اکبر احمد پر لگایا بدتمیزی کا الزام _ کیس درج

نئی دہلی _ 20 فروری ( اردولیکس)دہلی بی جے پی  کی نائب صدر شازیہ علمی نے بہوجن سماج پارٹی  کے سابق رکن پارلیمنٹ اکبر احمد کے خلاف ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے ۔شازیہ نے اپنی  شکایت میں کہا کہ ایک خانگی  پارٹی میں اکبر احمد نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی جو 5 فروری کو جنوب مغربی دہلی کے وسنت کنج میں منعقد ہوئی تھی ۔ چیتن سیٹھ کی  پارٹی میں شرکت کے دوران اس نے مجھ پر جنسی طور پر ہراساں بھی کیا۔ چیتن سیٹھ اور ان کے افراد خاندان نے اکبر احمد کو کافی سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ بدتمیزی کرتے رہے اور ہندی میں فحش کلامی کی۔ شازیہ نے کہا کہ وہ اس معاملے کو عام نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن ایسے افراد کو نہیں چھوڑنا چاہئے کیونکہ وہ دیگر افراد کے ساتھ بھی اسی طرح کی حرکت کریں گے ۔ اسی لئے میں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ ”  پولیس نے بتایا کہ اکبر احمد کے خلاف 7 فروری کو دفعہ 506 (دھمکی آمیز) اور 509 (خواتین کو بدنام کرنے والے  برتاؤ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفتیش جاری ہے۔ اکبر احمد نے ابھی تک اپنے اوپر لگائے گئے الزامات اور رجسٹرڈ ہوئے کیس کا جواب نہیں دیا ہے۔