جون 12 کو تلنگانہ پالی سیٹ امتحان

 

حیدرآباد۔20 فروری( اردو لیکس)تلنگانہ میں پالی سیٹ 2021 کا امتحان  12 جون کو منعقد ہوگا.پالی ٹیکنک کورسس میں داخلوں کے لئے  منعقد ہونے والے پالی سیٹ امتحان میں شرکت کے خواہش مند امیدوار یکم مئی  سے 22 مئی  تک آن لائن طریقہ کار پر درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں پالی سیٹ امتحان کے نتائج 24 جون کو جاری کئے جائیں گے۔