مرکزی وزراء نجمہ ہیبت اللہ اور جی ایم سدیشورمستعفٰی

دو مرکزی وزراء نے آج استعفٰی دے دیا۔ اقلیتی امور کی وزیرنجمہ ہیبت اللہ اور جی ایم سدیشور نے اپنا اپنا استعفٰی صدر جمہوریہ کو  پیش کردیا جسے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے منظوری دے دی۔ اقلیتی امور کی وزارت کا قلمدان مختار عباس نقوی کی دیا گیا۔ فوری طورپر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ ان دونوں نے استعفٰی کیوں دیا ہے۔