February 28, 2021

ہندوستانی مارکیٹ میں پیر سے ٹاٹا سفاری کی نئی کار فروخت

ہندوستانی مارکیٹ میں پیر سے  ٹاٹا سفاری کی نئی کار فروخت

حیدرآباد _ 21 فروری ( اردولیکس ڈیسک) ٹاٹا سفاری کار  نئی شکل کے ساتھ ہندوستانی مارکیٹ میں داخل ہورہی ہے ۔ ٹاٹا موٹرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ پیر کو صبح 11 بجے ٹا ٹا سفاری  لانچ  کرے گی۔ فروری کے آغاز سے ہی 30،000 روپے میں بکنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ گاڑی کی لانچنگ کے بعد ہی اس کی قیمت کا اعلان کردیا جائے گا۔ یہ نئی سفاری تینوں رنگوں میں 9 مختلف ماڈل میں دستیاب  رہے گی ۔ اس میں دو ائیر بیگ ہیں ، تمام ڈسک بریک  ، ٹچ اسکرین میوزک سسٹم  اور کئی سہولیات فراہم کی ہیں