March 06, 2021

چیف منسٹر چندرشیکھر راو سے وانی دیوی کی ملاقات _ بی فارم حوالے

چیف منسٹر چندرشیکھر راو سے وانی دیوی کی ملاقات _ بی فارم حوالے

حیدرآباد _22 فروری ( اردولیکس) ٹی آر ایس سربراہ  و چیف منسٹر چندرشیکھر راو سے   سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی دختر  سورابی وانی دیوی نے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔اس ملاقات کے دوران چیف منسٹر نے وانی دیوی کو ٹی آر ایس پارٹی کا بی فارم حوالے کیا۔جنھیں  حیدرآباد رنگاریڈی – محبوب نگر  گریجویٹ حلقہ سے پارٹی امیدوار بنایا گیا ہے اس موقع پر وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی، وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو اور تینوں اضلاع کے پارٹی کے ارکان اسمبلی اور دوسرے موجود تھے چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے پارٹی کے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ وانی دیوی کی کامیابی کے لئے جدوجہد کریں۔