March 05, 2021

تلنگانہ کے ایک گاوں میں بھوت _ مقامی عوام میں خوف

تلنگانہ کے ایک گاوں میں بھوت _ مقامی عوام میں خوف


ورنگل _ 22 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے ایک گاوں میں سوشیل میڈیا کے ذریعہ ایک ویڈیو کے تیزی کے ساتھ وائرل ہونے کے بعد مقامی افراد میں بھوت کا خوف پایاجاتا ہے۔ضلع کے جنگلی گونڈہ گاوں کے نواح میں واقع ایک ٹیلے پر سفید رنگ کے کپڑوں میں ایک شخص کو دکھایاگیا ہے جو گھوم رہا ہے۔اس مختصر ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔یہ ویڈیو رات کے وقت بنایاگیا ہے جس کو گاوں کے مختلف واٹس اپ گروپس میں شئیر کیاجارہا ہے۔1500کی آبادی والے اس گاوں میں اس ویڈیو کے بعد لوگ راتوں کو جاگ رہے ہیں۔مقامی افراد نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ ان کو اس بھوت سے نجات دلائی جائے۔