March 05, 2021

بینک کے تین ملازمین کورونا وائرس سے متاثر _ بینک کی سرگرمیوں کو روک دیا گیا

بینک کے تین ملازمین کورونا وائرس سے متاثر _ بینک کی سرگرمیوں کو روک دیا گیا

جگتیال _22 فروری ( اردولیکس) بینک کے تین ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بینک کی سرگرمیوں کو روک دینے کا واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق میٹ پلی ٹاون کے اسٹیٹ بینک آف انڈیا برانچ میں تین ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد عہدیداروں نے بینک کی سرگرمیوں کو روک دیا اور بینک میں کیمیکل کے چھڑکاو کو انجام دیا۔واضح رہے کہ ریاست میں پھر ایک مرتبہ کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے تین دن قبل کریم نگر ضلع کے ایک گاوں میں 37 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے جو ایک شخص کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی