March 05, 2021

ملگ میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

ملگ میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

ملگ 22 فروری(اردولیکس)تلنگانہ کے ضلع مُلگ میں ایک تیندوے کی تصاویر نے ہلچل مچادی۔ضلع کے ایجنسی علاقہ واجیڈو میں اس جنگلی جانور کے درخت پر چڑھنے کی تصویر سے مقامی افراد میں سنسنی پھیل گئی۔ایک تالاب کے کنارے یہ درخت واقع ہے جس پر اس جنگلی جانور کو دکھایاگیا ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ یہ مقام پونگلا گاوں سے تقریبا دو کیلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔اس تصویر کے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی سے وائرل ہونے کے ساتھ ہی مقامی افرادمیں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی جنہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ اس تیندوے کو پکڑتے ہوئے خوف سے ان کونجات دلایاجائے۔