اساتذہ کو پی اے مقرر کرنے پر سپریم کورٹ کی برہمی

سپریم کورٹ نے تلنگانہ ریاست کے بعض سرکاری اسکولس میں صفر حاضری پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے عدالت اعظمی نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی کہ وہ اساتذہ کو ارکان مقننہ اور ارکان پارلیمنٹ کے پی اے کی حیثیت سے ڈیپوٹیشن پر خدمات.انجام دینے کے عمل کو بند کردیں اور جتنے بھی اساتذہ کو,ڈیپوٹیشن پر پی اے مقررکیا گیا ہے ان سب کو واپس بلا لے.4 ہفتہ کے اندر حلف نامہ داخل کرنے کی عدالت نے حکومت کو ہدایت جاری کی.