February 28, 2021

مانو میں طلبہ کےلئے حصول ملازمت میں معاون مہارتوں پر آن لائن ورکشاپ کا افتتاح

مانو میں طلبہ کےلئے حصول ملازمت میں معاون مہارتوں پر آن لائن ورکشاپ کا افتتاح

حیدرآباد، 22فروری(پریس نوٹ) مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی میں ڈین بہبودیٔ طلبہ کے زیرِ اہتمام قرآن فاو ¿نڈیشن ، حیدرآباد کے تعاون سے حصولِ ملازمت میں معاون مہارتوں پر ایک ہفتہ طویل آن لائن ورکشاپ کا آج آغاز عمل میں آیا۔افتتاحی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے پروفیسرایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے طلبہ کو ورکشاپ سے استفادہ کرنے اور مہارتوں کو سیکھنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی ساتھ دینی علوم اور دنیا وی علوم کی تفریق سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔ پروفیسرصدیقی محمد محمود، انچارج رجسٹرار نے حصولِ ملازمت کو تعلیم کے اہم مقاصد میں سے ایک بتا تے ہوئے کہا کہ طلبہ کو اس جانب خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ یہ افراد اور معاشرے کے ترقی میں معاون ہو تی ہے۔ ڈین بہبودیٔ طلبہ پروفیسر علیم اشرف جائسی نے شرکا کا خیر مقدم کیا اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔ جناب محمد سمیع الدین نے قرآن فاؤنڈیشن، حیدرآبادکا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر محمد عبدالعلیم کی تلاوت سے اجلاس کا آغاز ہوا، جبکہ پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، شریک ڈین نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ پہلے تکنیکی اجلاس میں جناب عبدالرحیم نے انٹرویو سے متعلق مہارتوں پر سیر حاصل گفتگو کی اور طلبہ کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیے۔