February 28, 2021

ڈگ وجے سنگھ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

ڈگ وجے سنگھ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

حیدرآباد _ 22 فروری ( اردولیکس) کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر ڈگ وجے سنگھ کے خلاف حیدرآباد کی ایک خصوصی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ عوامی نمائندوں کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے  مجلس کے قائد حسین انور کی جانب سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا۔ 2016 میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ، دگ وجے سنگھ نے مجلسی قائدین کے خلاف متعدد الزامات لگائے تھے جس پر مجلس قائد  حسین انور نے مقامی عدالت میں  ان کے ریمارکس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔عدالت کی جانب سے متعدد بار ڈگ وجے سنگھ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی لیکن وہ عدالت میں حاضر ہونے سے ناکام رہے۔عدالت نے ڈگ وجے سنگھ کی بیماری کی وجہ سے آج کی سماعت سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔اور  اس مقدمے کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔