تلنگانہ میں کرفیو نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: راجندر

حیدرآباد _22 فروری ( اردولیکس) ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اچانک اضافہ پر تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ فی الحال ریاست میں کورونا وائرس کی وبا میں کافی کمی آئی ہے اور پڑوسی ریاست مہاراشٹر کی طرح تلنگانہ میں کرفیو نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ٹیسٹ میں اضافہ کیا گیا ہے