February 28, 2021

حیدرآباد میں سب انسپکٹر پولیس رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

حیدرآباد میں سب انسپکٹر پولیس رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

حیدرآباد _ 22 فروری ( اردولیکس) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے حیدرآباد میں پولیس سب انسپکٹر کو  رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔شہر کے ایس آر نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر بھاسکر کو اے سی بی عہدیداروں نے اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایک شخص سے 25 ہزار روپے رشوت قبول کررہا تھا