
لکھنو _ 23 فروری ( اردولیکس) اترپردیش حکومت نے ریاستی بجٹ 2021-22 میں مدرسہ جدید کاری اسکیم کے تحت 479 کروڑ مختص کیے ہیں۔مدرسہ بورڈ کے عہدیداروں نے اس الاٹمنٹ کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں مدد ملے گی ، خاص طور پر ریاضی ، انگریزی ، ہندی ، سائنس اور ہوم سائنس جیسے جدید مضامین کی تعلیم مدرسہ میں دی جا سکے گی ۔یوپی مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ، آر پی سنگھ نے کہا ، اس سے ہمیں مدرسہ کو جدید بنانے کے منصوبے میں بھی مدد ملے گی۔لکھنؤ میں 131 رجسٹرڈ مدرسے ہیں۔ بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق ، ان مدرسوں میں سے 62 کو جدید کاری کے منصوبے کے تحت اب تک کور کیا جا چکا ہے ، جس کی مالی اعانت مرکزی اور ریاستی حکومت دونوں ہی فراہم کرتی ہے۔سرکاری اعداد شمار کے مطابق ریاست میں 16،000 کے قریب رجسٹرڈ مدارس موجود ہیں جن میں 20 لاکھ طلباء داخلہ لے رہے ہیں۔