March 03, 2021

کویت میں ایک مہینہ کا لاک ڈاؤن ! زمینی اور سمندری سرحدیں بند

کویت میں ایک مہینہ کا لاک ڈاؤن ! زمینی اور سمندری سرحدیں بند

جدہ _ 23 فروری ( گلف  اسپیشل کرسپانڈنٹ اردو لیکس)کویت کی کابینہ نے  اپنی زمین اور سمندری سرحدوں کو چار ہفتوں کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے ریسٹورنٹ اور کیفوں کے اندر صارفین کی موجودگی پر بھی پابندی عائد کردی ہے  کیونکہ پچھلے کچھ ہفتوں سے  ملک میں روزانہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے رجحان کا  ہے۔

وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحمد آل صباح کی زیرصدارت سیف پیلس میں پیر کے روز ہونے والے کابینہ کے اجلاس کے دوران ان فیصلوں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے زمین اور سمندری گزرگاہوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، جس میں بعض زون میں جہاز رانی اور مزدوروں کو چھوٹ دی جائے گی۔ شہریوں  کو رشتہ داروں اور گھریلو ملازموں کے ساتھ ، لینڈ اور سمندری بندرگاہوں کے راستے کویت واپس جانے کی اجازت ہوگی۔وزارت داخلہ اور کسٹم ڈائرکٹوریٹ کو 24 فروری سے 20 مارچ تک اس قرارداد پر عمل درآمد کے لئے تفویض کیا گیا ہے۔