February 28, 2021

وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف فیس بک پر پوسٹ _ دو مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ

وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف فیس بک پر پوسٹ _ دو مسلم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ریمارکس کرتے ہوئے تشدد برپا کرنے والے قابل اعتراض مواد فیس بک پر پوسٹ کرنے کے الزام میں دو مسلم نوجوانوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے یہ واقعہ آندھراپردیش کے چتور ضلع کا ہے تفصیلات کے مطابق چتور ضلع کے راماسمدرم پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو مسلم نوجوانوں عادل اور داداپیر نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کرتے ہوئے فیس بک پر پوسٹ کیا۔جس کے خلاف مقامی بی جے پی کے قائدین ناگابھوشنم، کرشنا مورتی، سرینواس اور دوسروں نے پولیس میں شکایت کی۔اور پولیس نے ان نوجوانوں کے خلاف تشدد کو بھڑکانے والے پوسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔