بس کی آٹوکوٹکر۔ حیدرآبادی خاندان کے 6 افراد زخمی

سدی پیٹ 23 فروری (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں آرٹی سی بس نے آٹوکوٹکردے دی جس کی وجہہ سے آٹومیں سوار6 افراد زخمی ہوگئے۔ ان تمام کا تعلق حیدرآباد سے بتایاگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ شہرسے تعلق رکھنےوالے یشونت کا خاندان مندرکے درشن کے بعد آٹومیں حیدرآباد واپس ہورہا تھا کہ تما ریڈی پلی کے پاس راجیو راہداری پریہ حادثہ کل رات دیرگئے پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پولیس چھان بین کررہی ہے۔