ایک کروڑ کا سونا لے جانے والی کار پدا پلی میں الٹ گئی۔ دو تاجر ہلاک

پدا پلی 23 فروری (اردولیکس) قریب ایک کروڑ کے زیورات لے جانے والے تاجرین کی گاڑی حادثہ کا شکارہوگئی جس کے نتیجہ میں دوتاجرین ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پدا پلی ضلع میں راما گنڈم راجیو راہداری پرملیال پلی کے پاس اس وقت پیش آیا جب کار الٹ گئی۔ حادثہ میں ریاست آندھراپردیش گنٹورضلع کے سونے کے تاجرسرینواس اور رام بابو کی موت ہوئی جبکہ دیگر دو زخمی بتائے گئے ہیں۔زخمیوں کو علاج کیلئے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ تاجرین تلنگانہ کے جویلرشاپس کو سونے کے زیورات فروخت کیا کرتے تھے۔حادثہ کے وقت کارمیں ایک کروڑ روپئے کا سونا تھا۔سونے کو 108 ایمبولنس کے عملہ نے پولیس کے حوالے کردیا