مجلس کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کورونا سے متاثر

اونگ آباد 23 فروری (اردولیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے رکن ِ پارلیمنٹ جناب امتیاز جلیل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ ان کی طبیعت ٹھیک ہےاورڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ
گجرات میونسپل کارپوریشن کی انتخابی مہم کے بعد وہ تین دن قبل اورنگ آباد واپس ہوئے۔ انھوں نے خرابی صحت کی بنا پر کورونا ٹیسٹ کرایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ۔ رکن ارلیمنٹ نے جلیل نے ان سے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے کروانے کی خواہش کی ہے۔