February 28, 2021

تلنگانہ کی مسلم خاتون “مسزز انڈیا فوٹوجنک “مقابلوں میں رنراپ

تلنگانہ کی مسلم خاتون “مسزز انڈیا فوٹوجنک “مقابلوں میں رنراپ

حیدرآباد _23 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کی مسلم خاتون ایم اے فرح  “مسزز انڈیا فوٹوجنک “مقابلوں کے فائنل میں پہلی رنر اپ کا خطاب جیت لیا۔وی پی آر مسز انڈیا سیزن 2 کے مقابلے گجرات کے احمد آباد میں اتوار کو منعقد ہوئے جس میں ملک  بھر سے 912 شادی شدہ خواتین نے حصہ لیا جن میں  41 کو فائنل کے لئے منتخب کیا گیا تھا ۔محمد  فرح ان میں سے ایک ہے۔ وہ تلنگانہ کے کھھم سے تعلق رکھتی ہیں اور ایم بی اے گریجویٹ ہیں فرح کئی تنظیموں سے وابستہ ہیں ۔محمد فرح   فائنل میں مسز انڈیا فوٹو جینک میں رنراپ رہیں ۔ اس موقع پر فرح نے کہا کہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں اور اپنے خاندان کے ارکان کے تعاون سے اس مقابلے میں کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہیں۔ فرح ، ویمن ایمپاورمنٹ ونگ ، ہیومن رائٹس اینڈ سوشل جسٹس مشن کی کھمم ضلع کی سکریٹری ہیں۔