خاتون کے پیٹ سے 10 کیلو رسولی نکالی گئی، نرمل سرکاری دواخانہ میں کامیاب آپریشن

نرمل 23 فروری (اردولیکس) ریاست تلنگانہ ضلع نرمل کے مقامی گورنمنٹ ہاسپٹل میں آج ایک خاتون کا کامیاب آپریش کرتے ہوئے اس کے پیٹ سے 10 کیلو وزنی رسولی نکالی گئی۔ خانہ پور سےتعلق رکھنے والی بھاگیانامی 35 سالی عمرکی خاتون کا کا ضلع سپرنٹنڈنٹ انچارج ڈاکڑر دیویندر ریڈی نے آپریشن کیا۔ کامیاب آپریشن پر ضلع انچارج سپرنٹنڈنٹ دیویندرریڈی نے آپریشن کے عمل میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ اگریہ آپریشن خانگی ہاسپٹل میں کروایا جاتا تولاکھوں روپئے کا خرچ آتا تھا۔